Home / پاکستان / پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کی واشنگٹن ٹریڈ ایکسپو میں شرکت

پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کی واشنگٹن ٹریڈ ایکسپو میں شرکت

761977-germantextile-1489179952-601-640x480
فیصل آباد۔14 فروری(اے پی پی )پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزسمیت ٹیکسٹائل کی دیگر مصنوعات کے تیار، درآمد و برآمد کنندگان امریکہ میں منعقد ہونے والے واشنگٹن ٹریڈ ایکسپو میں شرکت کریں گے جو 13 ستمبر سے شروع ہو کر 16 ستمبر تک جاری رہے گا

جس میں دنیا بھر سے ٹیکسٹائل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے درآمد و برآمد کنندگان شرکت کریں گے اور ایک دوسرے کی مصنوعات کی خریداری کیلئے اربوں ڈالرز کے سودے بھی کئے جائیں گے۔ اوور سیز پاکستانیز انویسٹمنٹ کارپوریشن کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ مصنوعات اعلیٰ کوالٹی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں جبکہ امریکہ اور یورپ میں اعلیٰ کوالٹی کی ٹیکسٹائل مصنوعات کو پاکستان کا نام لے کر فروخت ہوتا دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ میں مقیم پاکستانی ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے حوالہ سے پاکستان کے فیکٹری مالکان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھاتے ہوئے پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں جس سے پاکستانی ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کو بھی فائدہ ہو گا اور لوگوں کو روزگاربھی میسر آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ ٹریڈ ایکسپو کاواشنگٹن میں انعقاد ہو رہا ہے جس میں پاکستانی ایکسپورٹرز کو وہاں اپنا سٹال لگانے میں خاطر خواہ فائدہ ہو گا اور اس سلسلہ میں پاکستان ایکسپورٹرز اور امریکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوں گے جسے حکومت پاکستان کی حمایت حاصل ہوگی۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

orang line train development

اورنج لائن کے ٹریک پر 10کلومیٹر طویل پٹری بچھالی گئی

لاہور۔22 فروری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے