تازہ ترین
Home / دفاع / پاک بحریہ کی پہلی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کاآغاز

پاک بحریہ کی پہلی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کاآغاز

کراچی: پاک بحریہ کے زیراہتمام پہلی میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ۔
ترجما ن پاک بحریہ کے مطابق  بحریہ کی تاریخ میں پہلی بار  میری ٹائم سیکورٹی سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ورکشاپ  کے پہلے روز افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی  نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس تھے۔

افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل معظم الیاس نے کہا کہ گوادر بندرگاہ قومی اقتصادی ترقی کی بنیاد اور پاکستان بالخصوص بلوچستان کی خوشحالی کا وسیلہ ہے، پاکستان توانائی کی بین الاقوامی گزرگاہ ”آبنائے ہرمز“ کے قریب واقع ہے جو پٹرولیم کی کل بحری تجارت کے 30فی صد کی آبی گزرگاہ ہے، ورکشاپ کا مقصد بحری معیشت اور سمندر سے جڑے قومی سیکیورٹی خدشات سے متعلق آگہی پھیلانا ہے، میری ٹائم سکیورٹی تمام بحری خطرات بشمول ریاستی وغیر ریاستی عناصر کے خطرات سے محفوظ رکھتی ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خطے کی میری ٹائم صورت حال پر نظر رکھیں۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

india pakistan loc-1496488577-710-640x480

عسکری قیادت کا ایل اوسی پرفوجی جوانوں کوبھارتی جارحیت کا موثرجواب دینے کا حکم

 راولپنڈی: کورکمانڈر راولپنڈی نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کو ہدایت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے