Home / دفاع / پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا ملائشیا کی بندر گاہ لیومٹ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا ملائشیا کی بندر گاہ لیومٹ کا دورہ

Pak Bahria Ship PNS Saif
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف ،جو اِن دنوں مشرقی اور جنوبی مشرقی ممالک کے خیر سگالی و تربیتی دورے پر ہے ، ملائشیا کی بندر گاہ لیومٹ کا دورہ کیا۔ لیومٹ بندرگاہ آمد پر ملائشیاء میں پاکستان کے ہائی کمشنر ، دفاعی مشیر اور رائل ملائشین نیوی کے آفیسرز نے جہاز کا استقبال کیا۔ بندرگاہ پرقیام کے دوران پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن شہزاد اقبال نے رائل ملائشین نیوی کے ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر، فرسٹ ایڈمرل ابوبکر بن محمد عاجز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کمانڈنگ آفیسر پی این ایس سیف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے ملائشیاء کی عوام بالخصوص رائل ملائشین نیوی کے لئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ کیپٹن شہزاد اقبال نے پی این ایس سیف کے قیام کے دوران رائل ملائشین نیوی کی طرف سے فراہم کئے جانے والے بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید بڑھانے اور مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے پی این ایس سیف اور رائل ملائشین نیوی کے جہاز کے ڈی سیلنگور نے کھلے سمندر میں مشترکہ بحری مشقوں اور مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ بندرگاہ میں تین روزہ قیام کے دوران دونوں بحری افواج کے جہازوں کے باہمی دوروں کے ساتھ ساتھ پی این ایس سیف پر ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پی این ایس سیف پاک بحریہ کا تیسرا سورڈ کلاس جنگی جہاز ہے جس پر جدید سنسرز اور ہتھیار نصب ہیں جو مختلف النوع خطراتی ماحول میں ہر نوعیت کے میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تاریخی اعتبار سے خیر سگالی دوروں کی بدولت بحری افواج نے اقوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کی مضبوطی میں ہمیشہ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔اس ضمن میں پاک بحریہ میری ٹائم اشتراکیت چاہے یہ باقاعدہ ملاقاتیں ہوں یااعلیٰ آفیسرزکے دورے، تربیتی اُمور میں تعاون ہو یا دو طرفہ اور کثیر الملکی مشقوں اور نمائشوں میں شرکت ، کی اہمیت سے مکمل طور پرآگاہ ہے۔ پی این ایس سیف کا ملائشیاء کی بندر گاہ لیومٹ کا یہ دورہ پاکستان اور ملائشیاء کے تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہو گا۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

pakistan iran train

پاکستان اور ایران کے درمیان مسافر ٹرین کے اجراء، کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان 15مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)وزارت ریلوے میں پاکستان اور ایران ریلوے کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے