Home / دفاع / پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار

پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار

Pakistan_Air_Force_Pakistan_JF-17_Thunder
اسلام آباد ۔05 جنوری (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے‘اپنی علاقائی سالمیت اور ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کرے گی۔

وہ جمعرات کو ہیڈ کوارٹرز ائیر ڈیفنس کمانڈ کے دورہ کے موقع پر گفتگوکر رہے تھے ۔ایئر چیف مارشل کی آمد پر ائیر وائس مارشل محمد ظہور فیصل، ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ نے ان کا استقبال کیا۔ائیر چیف نے ائیر ڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ملک میں جاری ائیر ڈیفنس کے آپریشنز کا معائنہ کیا۔

دورے کا مقصد ائیر ڈیفنس کمانڈ کی مختلف تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ اورجائزہ لینا تھا۔ ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے کمبیٹ کریو سے ملاقات کے دوران ان کی وطن عزیز کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے مقدس فریضے کو احسن طریقے سے ہمہ وقت سرانجام دینے کے جذبے کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاک فضائیہ کی بھر پور آپریشنل تیاریوں کے لئے تندہی اور خلوص نیت سے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

coast-guard-armed-forces

سول آرمڈ فورسز کی کمانڈ کانفرنس پاکستان رینجرز سندھ و پنجاب، فرنٹیئر کور، گلگت بلتستان سکاؤٹس، پاکستان کوسٹ گارڈ کے کمانڈرز اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کی شرکت

اسلام آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی)وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ملک کی سیکورٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے