Home / پاکستان / پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ

QAMAR JAWAD BJWA ARMY CHEEF
راولپنڈی ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا۔ مقامی کمانڈر نے آرمی چیف کو بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں بالخصوص سول آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کے دوران غیر مہذب طریقہ سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر موثر اور منہ توڑ جواب دینے اور جوانوں کے بلند جذبہ کو سراہا۔

آرمی چیف نے ہدایت دی کہ لائن آف کنٹرول کے قریب شہری آبادی کیلئے حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا جائے بالخصوص حفاظتی شیلٹرز اور کمیونٹی شیل بنائے جائیں۔

قبل ازیں آرمی چیف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر حالیہ بھارتی فوج کی شیلنگ سے زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی۔

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا، کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

orang line train development

اورنج لائن کے ٹریک پر 10کلومیٹر طویل پٹری بچھالی گئی

لاہور۔22 فروری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے