Home / سی پیک / پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے کلچر کارواں کے فن پاروں و تصاویر پر مبنی 3 روزہ نمائش

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے کلچر کارواں کے فن پاروں و تصاویر پر مبنی 3 روزہ نمائش

Pak-China-culture-min
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے کلچر کارواں کے فن پاروں اور دستاویزی فلموں و تصاویر پر مبنی 3 روزہ نمائش کا انعقاد 24 فروری کو ہوگا۔

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ اس بڑی نمائش کا مقصد سی پیک کلچرل کارواں میں شامل فنکاروں کے تیارکردہ شہ پاروں اور فن پاروں کو اجاگر کرنا ہے۔ علاوہ ازیں متعدد کتب اور تحقیقی رپورٹس بھی اس کارواں کا حصہ رہیں گی تاکہ اس ثقافتی کارواں میں کئے گئے فنکاروں کے ثقافتی کام کو دستاویزی شکل دی جاسکے اور محفوظ بنایا جا سکے جنہوں نے متنوع کمیونٹیز اور علاقوں کے لوگوں کی آراء حاصل کرکے دستاویزی شکل میں اکٹھی کیا ہے۔

پاکستان اور چین کے پیشہ ور فوٹو گرافرز اور فنکاری کی طرف سے اس نمائش میں سی پیک کلچرل کارواں کے دوران جمع کئے گئے فن پارے بھی نمائش کا حصہ ہوں گے جنہیں سی پیک روٹ کے دوران ہر شہر سے دستاویزی شکل میں اکٹھا کیا گیا ہے۔ نمائش میں دستاویزی فلموں کی رونمائی اور تاریخی پس منظر کی عکاسی کی جائے گی۔ وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ اور پاکستان میں چینی سفارتخانہ کے سینئر حکام نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

CPEC road

سی پیک پلان میں معاشی ، سماجی، تعلیمی، زرعی، صنعتی، توانائی ، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر سمیت معاشی ترقی کے وسیع تر شعبوں کا احاطہ کیا گیا

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) 56ارب ڈالر کے سی پیک طویل المدتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے