Home / دوستی / پاک چین دوستی کو نئی افق کی بلندیوں پر لے گے

پاک چین دوستی کو نئی افق کی بلندیوں پر لے گے

C-pack culture caravan
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفارتخانہ کے کلچر قونصلیٹ اور پاکستان پوسٹ کے زیر اہتمام چین کے سال نو اور جشن بہاراں کی ایک تقریب جمعرات کو یہاں پوسٹل سٹاف کالج میں منعقد ہوئی ، اس عزم کااعادہ کیاگیا کہ سی پیک کے ایک خطہ ایک شاہراہ کے آغاز کے بعد پاک چین دوستی کو نئی افق کی بلندیوں پر لے جانے کے لئے پاکستان پوسٹ اور کلچر قونصلیت اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

پوسٹل سٹاف کالج ای سی او ہیڈکوارٹر میں چین کے سال نو جو 16 فروری کو منایا جاتا ہے کے حوالے سے تقریب میں چین قدیمی ڈاک کے نظام کے حوالے سے فلمائی گئی ” پوسٹ مین ان دی ماؤنٹینز” کی رونمائی کی گئی ہے جس میں دشوار گزار موسمی حالات اور کٹھن و دشوار گزار راستوں پر ڈاک کی ترسیل، مقامی آبادیوں کے باشنوں کی ڈاک سے وابستگی کا والہانہ اظہار کیا گیا۔ سیکرٹری پوسٹل سروسز ڈاکٹر ثاقب عزیز اور چین کے کلچر قونصلیت یو یی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

چینی سفارتخار نے اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کے سال نو کے حوالے سے پیغام کے چند اقتباسات پڑھ کر سنائے اور اس عزم کے اعادے کا خیرمقدم کیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام چین کی حکومت اور عوام سے والہانہ محبت رکھتے ہیں، مستقبل میں یہ دو طرفہ آزمودہ دوستی پر مبنی تعلقات ، معیشت ، ثقافت ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید مستحکم سے مستحکم ہوں گے۔

یو یی نے سال نو کی تقریب کے انعقاد میں تعاون پر پاکستان پوسٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے ڈاک کے محکموں میں تعلقات پاک چین اقتصادی راہدری کے حوالے سے فروغ پائیں گے۔ سیکرٹری پوسٹل سروسز ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہاکہ ایسی تقریبات دونوں ممالک کے عوام سے عوام کے رابطوں کو مستحکم کرنے کے ئلے اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔

پاکستان پوسٹ نے چین کی ثقافتی اقدار کے حوالے سے ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا ہے جو پاک چین دوستی کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس موقع پر نمائش کا بھی افتتاح کیاگیا جس میں چینی ثقافتپر مشتمل فن پارے نمائش کے لئے رکھے گئے تھے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

pakchina 123

چین پاکستان کی روس سے دوستی کا خیر مقدم

بیجنگ ۔ 22 فروری (اے پی پی) افغانستان میں امن و استحکام روس اور پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے