Home / دفاع / پنجاب میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60 روز کی توسیع کردی گئی

پنجاب میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60 روز کی توسیع کردی گئی

01-21

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد پنجاب میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60 روز توسیع کردی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب میں رینجرز کے اختیارات 22 اپریل کو ختم ہورہے تھے تاہم صوبائی حکومت کی درخواست پروفاق نے 3 روز قبل ہی اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دیے گئے ہیں۔اس سے قبل حکومت پنجاب نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا اس حوالے سے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی طرح پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں تاخیر کو کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا اور پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع 22 اپریل سے پہلے ہی کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ 22 فروری کو پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیے 60 روز کے لیے رینجرز کو خصوصی اختیارات کے ساتھ تعینات کیا گیا۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

pak-Saudi

پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی مشترکہ فوجی مشقیں’’شہاب 2‘‘ ریاض میں ہوں گی، سعودی کمانڈر

ریاض ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے