Home / پاکستان / پہلی مرتبہ ماہ اگست میں برآمدات میں25 افیصداضافہ ملکی معیشت کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا

پہلی مرتبہ ماہ اگست میں برآمدات میں25 افیصداضافہ ملکی معیشت کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا

01-13
لاہور۔13ستمبر (اے پی پی )پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ تین سال کے بعد پہلی مرتبہ ماہ اگست میں برآمدات میں25 افیصداضافہ ملکی معیشت کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ کئی سال بعد برآمدات میں اضافے سے ہمیں امید کی کرن نظر آئی ہے، ملک میں صنعتی مقاصد کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی کی سے برآمدات کو مستقل بنیادوں پر سہارا ملنے میں مدد ملے گی ۔عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ملکی صنعت کو تجارتی بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت نہ صرف مینو فیکچررز کی معاونت ہو بلکہ صنعتی کارکنوں کو بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیداوار ی لاگت میں اضافہ کے باعث برآمدات کو بڑھانے میں مشکلات پیش کا سامنا ہے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

pakistan saudiarabia -1496048230-682-640x480

جلد سعودی عرب کی وزارت کامرس کا وفد پاکستان کا دورہ کرکے تجارتی معاملات پر بات چیت کرے گا

لاہور ۔ 17 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے