Home / تجارت / پی ایس ایکس: انڈیکس 729 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 603 پوائنٹس پر بند

پی ایس ایکس: انڈیکس 729 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 603 پوائنٹس پر بند

پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل پاکستان سٹاک مارکیٹ کے انویسٹرز بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے، گھبراہٹ کے مارے انویسٹرز نے ٹریڈنگ کے آغاز پر مال بیچا تو مضبوط اعصاب والے سرمایہ کاروں نے میدان میں آ کر انڈیکس کو دوبارہ اٹھا دیا۔

کراچی: (دنیا نیوز) پانامہ فیصلے کی گھڑی آںے سے قبل جب شیئرز بازار میں خدشات کی گھنٹیاں بجنے لگیں تو شش و پنج کے شکار سٹاک مارکیٹ کے انویسٹرز نے مال بیچنا شروع کر دیا اور انڈیکس ایک وقت پر 800 پوائنٹس بھی گنوا بیٹھا۔ تاہم شیئرز کی قیمتیں پرکشش ہونے اور معیشت میں طویل مدتی بنیادوں پر بہتری کے آثار دیکھنے والے انویسٹرز نے پانامہ کے آنے والے فیصلے سے منسلک تمام خدشات کو رد کرتے ہوئے شیئرز خریدنا شروع کر دیئے اور انڈیکس 729 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 47 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کچھ بروکرز کا کہنا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ اگر حکومت کے خلاف آتا بھی ہے تو اس کا اثر مارکیٹ پر عارضی ہو گا۔ پانامہ فیصلے کے حوالے سے انویسٹرز میں بے چینی تو پائی جا رہی ہے لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ اونٹ جس کروٹ بھی بیٹھے سرمایہ کاروں کا معیشت پر اعتماد شیئر بازار کو بڑے جھٹکے سے محفوظ رکھنے میں کافی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

09-34

10چینی کمپنیوں کی درخواستیں منظور

بیجنگ : چین کے سٹاک مارکیٹ ریگولیٹر نے گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے لئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے