Home / پاکستان / چائنیز زبان میں لینگوئج کورس مکمل کرکے وطن واپس آنیوالے طلبہ کو سرکاری نوکریاں

چائنیز زبان میں لینگوئج کورس مکمل کرکے وطن واپس آنیوالے طلبہ کو سرکاری نوکریاں

Chinese language
لاہور۔7 فروری(اے پی پی )چائینز زبان میں دوسالہ لینگوئج کورس مکمل کرکے وطن واپس آنیوالے طلبہ کو سرکاری نوکریاں دینے کافیصلہ کرلیا گیا،سی پیک پراجیکٹ،ٹیلی کام سیکٹر،پولیس ڈیپارٹمنٹ،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن(ایس اینڈ جی اے ڈی)،انرجی کمپنی،لاہور نالج پارک،پنجاب یونیورسٹی ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سمیت پنجاب کے مختلف سرکاری نیم سرکاری محکموں،اتھارٹیز،خود مختار اداروں سمیت ان محکموں میں ملازمتیں دی جائینگی جہاں چائنیز ملازمت کرتے ہیں،.

چائنیز زبان میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ کو ابتدائی طورپر کنٹریکٹ پر ملازمت دی جائیگی جسے بعد ازاں مستقل بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ انکوتنخواہ دیگر ملازمین کی طرح گریڈکے تناسب سے اداکی جائیگی۔

چائنیز ڈگری حاصل کرنیوالے طلباوطالبات کو یونیورسٹیز میں بطور لیکچرر،ایس اینڈ جی اے ڈی) سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ)میں بطور مترجم،پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بطور کمیونیکیشنسٹ وٹرانسلیٹر سمیت دیگر سرکاری ونیم سرکاری محکموں میں انکی اہلیت،قابلیت اور صلاحیتوں کے مطابق نوکریاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے

جبکہ اس حوالے سے سمری آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی جائیگی۔ہائر ایجوکیشن کے ذرائع نے اے پی پی کوبتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری سے سرکاری سکیم کے تحت چین سے لینگوئج کورس میں ڈپلومہ مکمل کر کے 30جنوری کووطن وا پس آنیوالے 66طلبہ کا ڈیٹا مکمل کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے علاوہ ازیں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کرنیوالے طلباوطالبات کی صلاحیتوں سے کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے

اور انکی توانائیاں کہاں کہاں صرف کی جاسکتی ہیں اس کی تفصیلات بھی مانگی گئیں ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حتمی منظوری کے بعد چائنیز لینگؤیج کورس مکمل کرنیوالے طلباوطالبات کوصوبہ میں سرکاری و نیم سرکاری نوکریاں فراہم کردی جائینگی نیز چائنیز لینگوئج پروگرام میں نان ڈگری ڈپلومہ مکمل کرکے وطن وا پس آنیوالے طلبہ کیلئے اگلے فیز میں چائنیز لینگوئج میں ماسٹر ڈگری کرنے کیلئے 10فیصد کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

orang line train development

اورنج لائن کے ٹریک پر 10کلومیٹر طویل پٹری بچھالی گئی

لاہور۔22 فروری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے