Home / سائنس اور ٹیکنالوجی / چینی شہری بھی اب سکائی ٹرین کے مزے لے سکیں گے

چینی شہری بھی اب سکائی ٹرین کے مزے لے سکیں گے

سکائی ٹرین 510 افراد کو لے کر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسافروں کو پہاڑوں کے دلفریب نظارے دکھائیگی۔

لاہور:  جرمنی اور جاپان کے بعد اب چین کے باسی بھی سکائی ٹرین کے مزے لے سکیں گے۔ چین کے صوبے شینڈونگ میں سکائی ٹرین کے ٹرائل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سکائی ٹرین 510 افراد کو لے کر 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسافروں کو پہاڑوں کے دلفریب نظارے دکھائیگی۔ چین میں ہوا میں لٹکتی اور پٹڑی پر دوڑتی پہلی سکائی ٹرین کے ٹرائل شروع ہوگئے ہیں۔ ٹرین 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جبکہ اس میں ایک وقت میں 510 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین بجلی اور ڈیزل سے چلنے والی ٹرین کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے بلکہ ماحول دوست بھی ہے جبکہ اس کا خرچ زیر زمین چلنے والی ٹرینوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ جرمنی اور جاپان کے بعد چین یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنیوالا تیسرا ملک بن جائیگا۔ منصوبے کے منتظمین کے مطابق یہ ٹرین جلد اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز کریگی۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

Astronomers

ماہرینِ فلکیات نے زمین کے حجم کا سیارہ دریافت کرلیا، نئے سیارے کا نام راس 128 بی رکھا گیا

لندن ۔ 16 نومبر (اے پی پی) ماہرینِ فلکیات نے زمین کے حجم کا ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے