Home / پاکستان / چینی کمپنی نے یتیم بچوں کی مدد کیلئے 8.5 ملین روپے ایس او ایس چلڈرن ویلج مانسہرہ کے حوالہ کر دیئے

چینی کمپنی نے یتیم بچوں کی مدد کیلئے 8.5 ملین روپے ایس او ایس چلڈرن ویلج مانسہرہ کے حوالہ کر دیئے

357
مانسہرہ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان کے شمالی علاقوں میں قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں مصروف چینی کمپنی نے یتیم بچوں کی مدد کیلئے 8.5 ملین روپے ایس او ایس چلڈرن ویلج مانسہرہ کے حوالہ کر دیئے۔ اس عطیہ کے ذریعہ بچوں کو رہائش گاہوں، واٹر ہیٹرز اور شمسی توانائی کے ذریعہ بجلی کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ یہ ایس او ایس ویلج 1982ء میں تعمیر کیا گیا تھا جس میں اس وقت 160 مقامی یتیم بچے موجود ہیں جن کے تمام اخراجات مقامی سطح پر عطیات سے پورے کئے جاتے ہیں لیکن عطیات کی یہ رقم بچوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ناکافی ہوتی ہے۔ ایس او ایس چلڈرن ویلج کے بورڈ کی رکن خولہ مصطفیٰ نے کہا ہے کہ ہم چینی دوستوں کی طرف سے عطیہ ملنے کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارا آزمایا دوست ہے۔ چینی کمپنی چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) نے یتیم بچوں کی مدد کی ہے، اس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو مزید فروغ دینا ہے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

pakistan saudiarabia -1496048230-682-640x480

جلد سعودی عرب کی وزارت کامرس کا وفد پاکستان کا دورہ کرکے تجارتی معاملات پر بات چیت کرے گا

لاہور ۔ 17 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے