Home / سی پیک / چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اور نئے روزگار کے مواقع

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اور نئے روزگار کے مواقع

cpec-19-projects
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اور نئے روزگار کے مواقع ملیں گے، پاکستان 2025ء میں دنیا کی بہترین اور 2047ء میں 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا

موجودہ حکومت کے اقدامات سے ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے، دنیا کا ہر مستند جریدہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے۔ وزارت کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کے خواب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نوجوان اساتذہ کی اعلیٰ تعلیمی قابلیتوں کی تکمیل کیلئے امریکہ کے ساتھ علمی راہداری قائم کرتے ہوئے 10 ہزار اساتذہ کی امریکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم و تربیت کا بندوبست کر رہا ہے

انسانی و افرادی سرمایہ کاری کا اتنا بڑا خواب پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے،55 ارب ڈالر مالیت سے زائد کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا۔

طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ، جس کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لئے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

gwadar port

گوادر میں 29 جنوری کو 2 روزہ نمائش 80 چینی کمپنیاں شریک

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے