Home / پاکستان / چین کی معاونت سے فاٹا کی مختلف ایجنسیوں کے عارضی بے گھر افراد میں امداد تقسیم

چین کی معاونت سے فاٹا کی مختلف ایجنسیوں کے عارضی بے گھر افراد میں امداد تقسیم

china helped
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) پاکستان اور چین کی معاونت سے فاٹا کی مختلف ایجنسیوں کے عارضی طورپر بے گھر افراد میں امدادی سامان کی 4ہزار 281 کٹس تقسیم کی گئیں۔

فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے نتیجہ میں متاثر ہونے والے عارضی طورپر بے گھر افراد میں پاکستان اور چین کی معاونت کے پروگرام کے تحت 4ہزار 281 امدادی سامان کی کٹس تقسیم کی گئیں

جن میں جنوبی وزیرستان میں 22 سو کٹس ، شمالی وزیرستان میں 2ہزار 250 کٹس ، اورکزئی ایجنسی میں 13 سو 50 ، کرم ایجنسی میں 11سو 50 اور خیبر ایجنسی میں بھی 17سو 50 کٹس بے گھر افراد میں تقسیم کی گئیں۔

حکام کے مطابق امدادی کٹس میں کھانے کی اشیاء جبکہ گھریلو استعمال کے لئے برتن، کمبل اور چادریں بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق چین پاکستان پروگرام کے تحت 8ہزار ایک سو کٹس فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کو تقسیم کے لئے دی گئی ہیں جن میں 4 ہزار 181 کٹس تقسیم کر دی گئی ہیں جبکہ 3ہزار 831 کٹس دوسرے مرحلہ میں رواں ہفتہ میں تقسیم کر دی جائیں گی۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

orang line train development

اورنج لائن کے ٹریک پر 10کلومیٹر طویل پٹری بچھالی گئی

لاہور۔22 فروری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے