Home / دوستی / چین کے فنانشل گروپ سی آئی ٹی آئی سی گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

چین کے فنانشل گروپ سی آئی ٹی آئی سی گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

Citi Group
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے چین کے بڑے فنانشل گروپ سی آئی ٹی آئی سی کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت ایشیاء میں صف اول کی کیپیٹل مارکیٹس اور انوسٹمنٹ گروپ سی ایل ایس اے کے چیئرمین ژن ژی تنگ کر رہے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے سی آئی ٹی آئی سی گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے اس سلسلے میں مکمل حمایت اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے گروپ کو پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ، انفراسٹرکچر پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنے اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کی بھی دعوت دی۔ وفد نے وزیراعظم کے مشیر کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے بتایا کہ سی آئی ٹی آئی سی کے ماہرین کا ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا

متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سی آئی ٹی آئی سی چین میں بڑا فنانشل گروپ ہے جس کا 20 سے زائد ممالک میں مالیاتی سروسز، انڈسٹری، ریسورسز، توانائی، زراعت اور تعمیرات کے شعبوں میں کاروبار ہے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

PakChin Medical Congress

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سنٹرل کونسل کے رکن پاک چائنہ میڈیکل کانگرس کے اجلاس میں شرکت

قصور۔24جنوری(اے پی پی )قصورکے سنیئرجنرل فزیشن وپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سنٹرل کونسل کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے