Home / تجارت / ڈائٹ سافٹ ڈرنکس دل کی بیماری اور ڈیمینشیا کے خطرے میں تین گنا اضافہ کر سکتے ہیں، امریکی ماہرین

ڈائٹ سافٹ ڈرنکس دل کی بیماری اور ڈیمینشیا کے خطرے میں تین گنا اضافہ کر سکتے ہیں، امریکی ماہرین

لاس اینجلس ۔ 21 اپریل (اے پی پی)امریکی ماہرین نے کہا کہ ڈائٹ سافٹ ڈرنکس دل کی بیماری اور ڈیمینشیا کے خطرے میں تین گنا اضافہ کر سکتے ہیں۔امریکی ریاست میسا چوسٹس کے شہر بوسٹن کی یونیورسٹی آف میڈیسن کے ماہرین کی ٹیم کی تازہ تحقیق کے مطابق ڈائٹ سافٹ ڈرنکس میٹھے مشروبات کا متبادل قطعی نہیں ہیں،دونوں ہی صحت کے لئے خطرناک ہیں اورجو لوگ روزانہ کی بنیاد پر ڈائٹ سافٹ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں ان کو دس سالوں میں دل کا دورہ پڑنے کا اور ڈیمینشیا کا خطرہ تین گنا بڑھ جاتا ہے،ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال محدود کر کے مندرجہ بالا امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند زندگی کا حصول ممکن ہے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

09-34

10چینی کمپنیوں کی درخواستیں منظور

بیجنگ : چین کے سٹاک مارکیٹ ریگولیٹر نے گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے لئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے