Home / سائنس اور ٹیکنالوجی / ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی افتتاحی تقریب،30 سے زائد ٹیکنالوجی لیڈرز کی شرکت

ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی افتتاحی تقریب،30 سے زائد ٹیکنالوجی لیڈرز کی شرکت

Technology
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) کلاؤڈ انفراسٹرکچر اور بزنس کی نقل و حمل میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھنے والی کمپنی وی ایم ویئر اور کراچی کے امریکی قونصل جنرل کے زیراہتمام ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں 30 سے زائد ٹیکنالوجی لیڈرز نے شرکت کی۔ نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور جوبلی لائف انشورنس سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور مالیاتی صنعت کے رہنماؤں نے موجودہ کاروباری ماحول میں ڈیجیٹل منتقلی کی اہمیت کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ٹیکنالوجی کس طرح ان کے کاروباروں کو ازسرنو نئی شکل دے رہی ہے۔

وی ایم ویئر کے ویتنام اور نیسنٹ مارکیٹوں کے جنرل منیجر ایڈرین ہیا نے ایونٹ میں اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے رجحانات اور ڈیجیٹل تعطل کی صورت میں فوری ردعمل کی وجہ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی دنیا بھر میں کاروباروں کیلئے اہم قوت بن چکا ہے۔

پاکستان جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد بڑھنے سے بڑھتی ہوئی مسابقت کے پیش نظر روایتی کاروباروں کو اپنے صارفین کے تجربات پر فوری ردعمل یا ان کی خدمات سے محرومی کے خوف کے پیش نظر اپنے کاروبار کو دوبارہ نئی شکل دینے کی ضرورت محسوس ہوئی۔

صرف 2016ء میں پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا جو اوسط عالمی شرح نمو سے دگنی ہے۔ ان میں سے 70 فیصد صارفین انٹرنیٹ کے ذریعے موبائل استعمال کرتے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انفرااسٹکچر کو جدید تر بنانے سے مقامی کاروباروں کو ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل بزنس کی جانب منتقلی آسان ہو سکے گی۔

ایڈرین ہیا نے مزید کہا کہ ڈیٹا سینٹر کو جدید تر بنانا ایک لازمی امر بن چکا ہے کیونکہ یہ آج کی ڈیجیٹل معیشت میں کاروباروں کو ایک مسابقی برتری فراہم کرتا ہے۔ روایتی ڈیٹا سینٹرز کو عموماً زیادہ توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹیلنٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ دونوں چیزیں پاکستان جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں اہم چیلنج ہیں جہاں وسائل کو بہتر بناتے ہوئے مزید بہتر سٹریٹیجک اقدامات کی جانب قدم بڑھایا جا سکتا ہے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

Computer Lab

96 تعلیمی اداروں میں آئی ٹی لیبز کے تحت 3165 منصوبوں پر 5 ارب 63 کروڑ روپے

ڈی جی خان ۔ 04 فروری (اے پی پی) ڈیر ہ غازیخان ڈویژن کے 96تعلیمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے