Home / دفاع / کانگومیں پاکستانی امن مشن کا اہلکارباغیوں کے حملے میں شہید‘ آئی ایس پی آر

کانگومیں پاکستانی امن مشن کا اہلکارباغیوں کے حملے میں شہید‘ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانگو میں باغیوں کے حملے کے نتیجے میں امن مشن میں تعینات پاکستانی جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانگومیں پاکستانی امن مشن کا اہلکارباغیوں کے حملے میں شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانگوکے مشرقی صوبے کے علاقے براکا میں مسلح باغیوں نے پاکستانی امن مشن کے قافلے پرحملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نعیم رضا شہید جبکہ سپاہی بلال زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستانی جوانوں کی مو¿ثرجوابی کارروائی سے مسلح باغیوں کاحملہ پسپا ہوا، مسلح باغیوں نے دستے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ معمول کی گشت پرتھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان عالمی امن اورسلامتی کےلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے پاکستان عالمی امن مشن کا مستقل رکن ہے، امن مشن کے تحت 6 ہزار پاکستانی افسران وجوان خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشرقی صوبے کیوو میں پاکستانی جوان کی شہادت پراظہار تعزیت کیا ہے۔سیکرٹری جنرل نے امن مشن پرحملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے 156 اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

pak army kp

پاکستانی فوجی سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کے اندر سعودی افواج کی ٹریننگ اور ایڈوائزری کے طور پر کام کریں گے

اسلام آباد۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے