تازہ ترین
Home / پاکستان / کوئٹہ: 487 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

کوئٹہ: 487 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کے باہر فراریوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے خصوصی شرکت کی۔

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 487 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔ 16 کمانڈر اور اکیس سب کمانڈر بھی ہتھیار ڈالنے والوں میں شامل ہیں۔ کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کے باہر فراریوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم نے بھارت کا غلام بننے والوں کی سازشوں کو مسترد کر دیا ہے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بھٹکے نوجوانوں کی واپسی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ کچھ لوگ دشمن کے ہاتھوں میں کھیل کربلوچ قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

ہتیھار ڈالنے والے فراری کمانڈروں نے اس موقع پر ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کا عزم کیا اور پہاڑوں پر جانے والے دیگر لوگوں سے بھی واپس آنے کی اپیل کی۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

GO india go

بھا رت نے تحر یک آ زادی کو بد نا م کر نے کے لیے اسرائیل کی مدد سے کشمیر میں جعلی ’’ دولت اسلامیہ‘‘ گروپ بنانے کے منصوبے پر کام شرو ع کر دیا

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز جماعت نیشنل کانفرنس کے رہنما آغا روح اللہ نے انکشاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے