Home / دفاع / کوہلو اور سوئی میں 12 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیے، آئی ایس پی آر

کوہلو اور سوئی میں 12 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیے، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے کوہلو اور سوئی میں 12 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت کوہلو سے دہشتگرد ولی خان اور سوئی سے دہشتگرد کار غنی سمیت 12 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں بھی گزشتہ 48 گھنٹوں میں پاکستان رینجرز پنجاب نے پولیس کے ہمراہ انٹیلی جنس آپریشنز کر کے فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد سے 8 غیر قانونی مقیم افغانیوں سمیت 39 افراد کو گرفتار کر لیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے دور دراز علاقوں سے غیر قانونی اسلحہ، اے کے 47 سمیت گولہ بارود اور خود کار ہتھیار بھی برآمد کر لیے ہیں۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

Asif

وزیر دفاع اقوام متحدہ کے امن اقدامات سے متعلق وزرائے دفاع کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے کینیڈا پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیر دفاع اقوام متحدہ کے امن اقدامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے