Home / سی پیک / گوادر میں 29 جنوری کو 2 روزہ نمائش 80 چینی کمپنیاں شریک

گوادر میں 29 جنوری کو 2 روزہ نمائش 80 چینی کمپنیاں شریک

gwadar port
اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین مشاہد حسین سیّد نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ 15 سالہ منصوبہ ہے، یہ منصوبہ کسی شخص، حکومت، سیاسی جماعت اور ادارہ سے بالاتر ہے، گوادر میں 29 جنوری کو 2 روزہ نمائش ہو گی جس میں 80 چینی کمپنیاں شریک ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ کمیٹی کا اجلاس ان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے کہا کہ چین کے نئے سفیر بھی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ انہوں نے سی پیک سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین کی خارجہ پالیسی کے ستون میں سی پیک شامل ہے، خارجہ پالیسی میں پاکستان چین کا کلیدی ساتھی ہے، اس منصوبے کو 2018ء میں آگے لے کر جائیں گے، پراجیکٹ مکمل کرنے ہیں، سی پیک منصوبوں کو پائیدار بنانا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ ہر معاملے پر چین پاکستان کے ساتھ ہو گا۔ سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے کہا کہ خصوصی اکنامک زون میں نجی شعبہ کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دائرہ صرف چین پاکستان نہیں بلکہ افغانستان اور وسطی اشیاء تک وسیع کرنا ہے، سی پیک میں زراعت، سیاحت، آئی ٹی اور کلچر کو بھی شامل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 9581 چینی سی پیک پر کام کر رہے ہیں ، اس میں لیبر شامل نہیں، سی پیک کی رفتار درست جا رہی ہے،

سی پیک کے بعض ارلی ہار سوٹ منصوبے وقت سے قبل مکمل ہو گئے ہیں، 29، اور 30 جنوری کو گوادر میں ایکسپو ہو گی جس میں 80 چینی کمپنیاں شریک ہوں گی، ایکسپو میں نجی اور سرکاری شعبہ کی کمپنیاں شریک ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک 15 سال کا منصوبہ ہے، سی پیک کسی شخص، حکومت ، سیاسی جماعت اور ادارے سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین فاٹا میں 50 سکول عطیہ کر رہا ہے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

CPEC road

سی پیک پلان میں معاشی ، سماجی، تعلیمی، زرعی، صنعتی، توانائی ، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر سمیت معاشی ترقی کے وسیع تر شعبوں کا احاطہ کیا گیا

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) 56ارب ڈالر کے سی پیک طویل المدتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے