Home / پاکستان / اورنج لائن کے 26میں سے 25سٹیشنوں کی تعمیر کا اوسطاََ80فیصد سے زیادہ کام مکمل, چین کے سفیر یاؤ جِنگ

اورنج لائن کے 26میں سے 25سٹیشنوں کی تعمیر کا اوسطاََ80فیصد سے زیادہ کام مکمل, چین کے سفیر یاؤ جِنگ

orange train
لاہور۔13جنوری(اے پی پی )پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے جی ٹی روڈ پر زیر تعمیر لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے اسلام پارک سٹشین کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری کام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کے مشیر اور سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے انہیں بتایا کہ اورنج لائن کے 26میں سے 25سٹیشنوں کی تعمیر کا اوسطاََ80فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ زیر زمین سنٹرل سٹیشن پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے

لاہور کے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولت کی فراہمی کی خاطر منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے د ن رات 24گھنٹے کام کیا جا رہا ہے ۔ چین کے سفیر نے کام کے معیار اور رفتار کی تعریف کی اور منصوبے کو پاک چین دوستی کا شاہکار قرار دیا۔

اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطین فضل حلیم ‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندے بھی موجود تھے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

Road-construction-

چکوال سوہاوہ روڈ کیلئے 3 ارب روپے جاری

چکوال ۔ 22 جنوری (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی میجر ر(ر)طاہر اقبال نے پیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے