Home / پاکستان / 96 تعلیمی اداروں میں آئی ٹی لیبز کے تحت 3165 منصوبوں پر 5 ارب 63 کروڑ روپے

96 تعلیمی اداروں میں آئی ٹی لیبز کے تحت 3165 منصوبوں پر 5 ارب 63 کروڑ روپے

Computer Lab
ڈی جی خان ۔ 04 فروری (اے پی پی) ڈیر ہ غازیخان ڈویژن کے 96تعلیمی اداروں میں آئی ٹی لیبز ، 155خستہ حال و شیلٹر لیس سکولو ں کی عمارتوں کی دوبارہ تعمیر شروع کر دی گئی ہے‘ ڈویژن کے 338تعلیمی اداروں میں پانی ، بجلی ، بیت الخلاء سمیت دیگر بنیادی ضروریات پورا کی جائیں گی۔

وزیر اعظم کے ترقیاتی پروگرام کے تحت پانچ سیکٹرز میں مالی سال 2017-18کے تحت 3165منصوبوں پر پانچ ارب 63کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں مختص فنڈز کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے 31مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے ۔ اس بات کافیصلہ کمشنر احمد علی کمبوہ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے اجلاس میں کیاگیا۔

علاوہ ازیں ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں موضع سہیہ موڑ تا ونجھیرہ سکول براستہ پیر جگی شریف تا ایم ایم روڈ ، ڈھوری اڈہ ضلع لیہ روڈ کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی جن پر 9 کروڑ 72لاکھ 15ہزار روپے خرچ ہو ں گے۔ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں پرائیویٹ جگہ پر حکومتی خرچ سے تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے‘ سکول ایجوکیشن کے نام پہلے رقبہ منتقل ہونا چاہیئے۔

کمشنر احمد علی کمبوہ نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور فراہم فنڈز کے استعمال میں افسران کی طرف سے غیر ضروری رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی . سکیموں کی منظوری سے قبل افسران تیاری کر کے آئیں۔ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 12فٹ سے کم چوڑائی کی سڑکوں کی سکیمیں منظوری کیلئے پیش نہ کی جائیں۔

اجلاس میں بتایاگیاکہ وزیر اعظم کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ہائی ویز ، پبلک ہیلتھ ، لوکل گورنمنٹ ، بلڈنگز اور واپڈا کے منصوبوں پر کام کیاجارہاہے جن میں سڑکو ں کے 181، پبلک ہیلتھ کے 93، بلڈنگز کے 11اور واپڈا کے 1932منصوبوں پر کام کیا جارہاہے۔

اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل لیہ عمر علی اولکھ ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس ملک رفیق احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی ، ایس ای انہار شیخ فضل کریم ، ایگزیکٹو انجینئرز ، چیف ایگزیکٹو آفیسرز ، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

تبصرے

تبصرے

Check Also

orang line train development

اورنج لائن کے ٹریک پر 10کلومیٹر طویل پٹری بچھالی گئی

لاہور۔22 فروری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے